ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اردو میڈیم طالبہ نے بھی حاصل کئے ایس ایس ایل سی میں صد فیصد مارکس؛ دوبارہ جانچ کے بعد اول رینک کی لسٹ میں جگہ بنانے میں ہوئی کامیاب

اردو میڈیم طالبہ نے بھی حاصل کئے ایس ایس ایل سی میں صد فیصد مارکس؛ دوبارہ جانچ کے بعد اول رینک کی لسٹ میں جگہ بنانے میں ہوئی کامیاب

Wed, 15 Jun 2022 12:34:09    S.O. News Service

جمکھنڈی، 15؍جون ( ایس او نیوز )  جمکھنڈی میں شانتی نگر گورنمنٹ اردو ہائی اسکول آرایم ایس اے کی طالبہ  ضیا  افشا ں  بنت  عثمان شاہ مکاندار نے ایس ایس ایل سی  میں 625 میں سے 625 مارس حاصل کر کے ریاست میں اول  رینک  حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس بات کی جانکاری اسکول ہیڈ ماسٹر  ہنومنت ارکیری نے اخباری اعلان کر تے ہوئے دی۔

2021-22 میں منعقدہ ایس ایس ایل سی سالانہ امتحان کے جب نتائج کا اعلان کیا گیا تو 625 میں سے 623 مارکس حاصل کئے تھے۔ جب دوبارہ جانچ کی گئی تو 2 مارس حاصل ہوئے جس کی بدولت وہ ریاست میں 625  میں  صد فیصد مارکس حاصل کرنے والی واحد طالبہ بن گئی اور کرنا ٹک  میں اردومیڈیم اسکول کی تاریخ میں اور 22-2021 سال کے لئے ضلع باگل کوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 625 میں سے 625 مارکس  حاصل کرنے والی پہلی طالبہ بن کر خصوصی کارنامہ انجام دیا جس پر  محکمہ  تعلیم کے افسروں ، اسکول ایس ڈی ایم سی ، اساتذہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ ہونہار طالبہ ضیا افشاں مکاندار نے شاندار کامیابی حاصل کر کے شہر جمکھنڈی،اسکول اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے۔


Share: